ماہ جمادی الاوّل کا چاند نظر آگیا
اسلام آباد(ڈیلی گرین گوادر)وزارتِ مذہبی امور نے ملک بھر میں جمادی الاوّل کا چاند نظر آنے کا نوٹی فکیشن جاری کردیا۔ترجمان وزارت مذہبی امور کا کہنا ہے کہ یکم جمادی الاوّل 1444 بروز ہفتہ 26 نومبر کو ہوگی۔
جمادی الاوّل کا چاند دیکھنے کے لیے رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس ہوا، جس میں ملک کے مختلف ممالک سے شہادات موصول ہونے کے بعد قمری کلینڈر کے نئے ماہ کے آغاز کا اعلان کیا گیا۔
ماہ جمادی الاوّل اسلامی سال کا پانچواں قمری مہینہ ہے، یہ نہایت بزرگ اورفضیلت والا مہینہ ہے، اس ماہ مبارک میں بھی عبادت کی خاص فضیلت بیان کی گئی ہے۔