فیفا ورلڈ کپ، سینیگال نے قطر کو 1 کے مقابلے میں 3 گول سے شکست دے دی

دوحہ(ڈیلی گرین گوادر) فیفا ورلڈ کپ میں میزبان قطر کو اپنے دوسرے میچ میں بھی شکست کا سامنا کرنا پڑگیا۔الثماما اسٹیڈیم میں کھیلے گئے میگا ایونٹ کے 18 ویں میچ میں سینیگال نے قطر کو 1 کے مقابلے میں 3 گول سے شکست دے دی۔

سینیگال کی جانب سے بُولایے ڈیا نے پہلے ہاف کے 41 ویں منٹ میں ٹیم کو برتری دلائی جس کو دوسرے ہاف کے 48 ویں منٹ میں فامارا ڈائڈہیو نے دُگنا کر دیا۔

قطر کے محمد منتاری نے 78 ویں منٹ میں گول اسکور کر کے برتری کو کم کیا لیکن 84 ویں منٹ میں بامبا ڈیئنگ نے تیسرا گول اسکور کر کے فتح کو یقینی بنا دیا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے