اپنے فرائض ایمانداری اور انصاف کیساتھ ادا کرنے کی توفیق پر اللہ کا شکر ہے،جنرل ندیم رضا

روالپنڈی(ڈیلی گرین گوادر)چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی جنرل ندیم رضا کے اعزاز میں خصوصی تقریب منعقد کی گئی۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق تقریب میں سابق چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی اور سینیئر افسران نے شرکت کی۔

چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی جنرل ندیم رضا نے تقریب سے خطاب میں کہا اپنےفرائض ایمانداری، انصاف، وقار کے ساتھ ادا کرنے کی توفیق پر اللہ کا شکر ہے، ملک کا دفاع ناقابلِ تسخیر ہے، ملکی دفاع کو بہادر سپاہی مزید مضبوط بنانے میں کسی قربانی سے دریغ نہیں کریں گے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق جنرل ندیم رضا نے مادر وطن کے دفاع میں مسلح افواج کی قربانیوں کو سراہا۔تینوں افواج کے چاق چوبند دستے نے چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی کو گارڈ آف آنر پیش کیا، جنرل ندیم رضا نے گارڈ آف آنر اور مارچ پاسٹ کا معائنہ کی چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی جنرل ندیم رضا 26 نومبر 2022 کو ریٹائر ہورہے ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے