ڈپٹی کمشنرکوئٹہ شہک بلوچ نے ریجنل ہیلتھ سنٹرپنجپائی کے لئے 10 کاٹن ادویات مہیا کردی

کوئٹہ (ڈیلی گرین گوادر) ڈپٹی کمشنر کوئٹہ شہک بلوچ نے ریجنل ہیلتھ سنٹر پنجپائی کے لئے 10کاٹن ادویات مہیا کردی۔اسسٹنٹ کمشنر صدر کیپٹن ر محمد حسیب کے آر ایچ سی پنجپائی کے دورے کے دوران موجود عملہ اور عوام کی جانب سے سینٹر میں ادویات کی عدم موجودگی کی شکایات کی گئیں جس پر اسسٹنٹ کمشنر صدر نے اٹھائے گئے مسئلے کو حل کرنے کی یقین دھانی کرائی۔ جس کیبعد ڈی سی کوئٹہ کی جانب سے ڈی ایچ او کوئٹہ کے ذریعے آر ایچ سی پنجپائی کے لیے 10 کارٹن ادویات کا بندوبست کیا گیا ان ادویات میں اینٹی الرجی، بچوں اور بڑوں کے لیے اینٹی بائیوٹکس،درد کش ادویات،نارمل نمکین اور IV کٹس، بچوں کے لیے شربت،بچوں اور بڑوں کے لیے Flygyl شامل ہیں۔اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر صدر نے کہاکہ عوام کو صحت سے متعلقہ سہولیات کی فراہمی کے لیے ہرممکن اقدامات کئے جارہے ہیں بنیادی مراکز صحت میں ادویات اور دیگر مسائل ترجیح بنیادوں پر حل کریں گے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے