وزیر اعظم نے آرمی چیف اورچیئرمین جوائنٹ چیف آف آرمی سٹاف کی تقرری خالصتا میرٹ پرکی گئی ہے، سرداریعقوب ناصر

لورالائی(ڈیلی گرین گوادر) پاکستان مسلم لیگ (ن)کے مرکزی سینئر نائب صدر سابق وفاقی وزیر ریلوے سردار محمد یعقوب خان ناصر نے لورالائی میں میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ وزیر اعظم نے آرمی چیف اور چیئرمین جوائنٹ چیف آف آرمی سٹاف کی تقرری خالصتا میرٹ پر کی گئی ہے،انہوں نے کہا کہ جنرل عاصم منیر اور ساحر شمشاد مرزا فوج میں اعلیٰ عہدوں پر فائز رہے اور اعلیٰ پیشہ وارانہ صلاحیتوں کے مالک ہیں اب ملک میں بے یقینی اور ہیجان کی صورتحال کو ختم ہوجانا چاہیے انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم وفاقی کابینہ پی ڈی ایم کی پوری قیادت اور میاں نواز شریف کو مبارکباد پیش کرتا ہوں انہوں نے کہا کہ عمران خان ملک کو کمزور اور عدم استحکام بنانے کی سازشوں میں مصروف ہیں انکی آرمی چیف کی تقرری کے حوالے سے تمام غیر آئینی کوشش ناکام ہو چکی اب حکومت ملک کی ترقی و خوشحالی کیلئے کام کریگی عمران خان ملک میں ون مین شو کے شوقین ہیں اور وہ صدورتی نظام کے کئی عرصے سے خواہش کر تے آرہے ہیں انکا گزشتہ بیان بھی اس بات کا ثبوت ہے کہ وہ ملک میں پارلیمانی نظام کے خلاف ہیں اور ائین میں اٹھارویں ترمیم کو بھی ختم کرنا چاہتے ہیں لیکن ہمارے ہوتے ہوئے انکی تمام تر کوشش کو ہم نے ناکام بنایا انہوں نے کہا کہ پنڈی لانگ مارچ جمہوریت کو رول بیک کرنے کی سازش ہے عمران خان بیرونی اور ملک دشمن ایجنڈے پر کام کرکے اسلام اور پاکستان کو نقصان پہنچا رہے ہیں لیکن پی ڈی ایم کے ہوتے ہوئے یہ دونوں کام کسی صورت نہیں ہو سکتے ہم اسلام جمہوریت ائین اور پاکستان کو بچانے کیلئے میدان میں موجود ہیں انہوں نے کہا کہ عمران خان نے ملک کو اول تا آخر ہمیشہ یوٹرن اور جھوٹ بولنے کے سوا اس ملک اور عوام کو کچھ نہیں دیا انکے چار سال کا پیریڈ ہمارے سامنے ہے انہوں نے کہا کہ امریکی سازش کا واویلہ کرنے والا خان آج امریکہ سے معافی مانگ دوباری اقتدار میں آنے ان سے بھیک کی اپیل کر رہا ہے عوام کو انکی دوغلہ پن سیاست کو جان لینا چاہیے انہوں نے کہا کہ پی ٹی ائی نے ملک کو ائی ایم ایف ورلڈ بنک کی غلامی میں دیدیا اسٹیٹ بنک کو براہ راست ائی ایم ایف کے پاس گروی رکھا جسکو پی ڈی ایم نے حکومت ملنے کے بعد انکے غلامی کے تمام اقدامات کو ختم کرکے آزادی دلوائی انہوں نے کہا کہ ملک کو مہنگائی کا شکار بنایا اور عوام کو زندگی کو اجیرن بنا دیا انہوں نے کہا کہ ہماری اتحادی حکومت نے پاکستان کو ڈیفالٹ ہونے سے بچالیا اور ہم معاشی طور پر بہتر فیصلے کرکے معشیت کو مستحکم بنا رہے ہیں انہوں نے کہا کہ اپنے دور میں سیاسی مخالفین کو انتقام کا شکار بنا کر نیب اور احتساب کو مذاق اور متنازعہ بنا دیا تھا انہوں نے کہا کہ ہم نے ملک کی خارجہ پالیسی کو عوام کے امنگوں کے مطابق ازسر نو تشکیل دیکر تمام ہمسایہ ممالک سے برابری کے بنیاد پر تعلقات بحال کر دیئے ہیں انہوں نے کہا کہ حکومت روس سے تیل خریدنے کیلئے باقاعدہ رابطے میں ہیں ملک میں تیل مہنگا ہونے کے باعث مہنگائی جنم دیتی ہے جس سے نمٹنے کیلئے ہم ہر تیل پیدا کرنے والے ممالک سے بات کرنا چاہتے ہیں انہوں نے کہا کہ کہ ملک میں ائین و قانون کے مطابق عمل پیرا ہیں احتساب کے نظام کو سب کیلئے یکساں بنا رہے ہیں الیکشن ایک سال بعد ہی ہونگے مردم شماری خانہ شماری اور نئی حلقہ بندی کے بعد الیکشن کرادینگے ملک اور بلوچستان سیلاب میں دوبا ہوا ہے وفاقی حکومت کے بہتر اقدامات سے متاثرین کے مشکلات میں کمی آرہی ہے اور ہم انکی مکمل بحالی تک اپنا کام جاری رکھیں گے عوام کو عمران خان کے بے ہودہ کلچر اور فتنہ و فساد کی سیاست سے بیزار آرہے ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے