وزیراعظم سے نئے آرمی چیف جنرل عاصم منیرکی ملاقات

(ڈیلی گرین گوادر) وزیراعظم شہباز شریف سے نئے آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے ملاقات کی ہے۔ نئے آرمی چیف عاصم منیر وزیر اعظم آفس پہنچے، انہوں نے وزیراعظم شہباز شریف کو سلیوٹ کیا۔ وزیراعظم شہباز شریف نے جنرل عاصم منیر کو ان کی تعیناتی پر مبارک باد دی۔

وزیراعظم سے نئے چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی جنرل ساحر شمشاد نے بھی وزیراعظم ہاؤس میں ملاقات کی۔وزیراعظم نے جنرل ساحر شمشاد کو چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی تعینات ہونے پر مبارک باد دی۔وزیراعظم سے نئے آرمی چیف اور نئے چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی نے الگ الگ ملاقات کیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے