لورالائی، پولیس کی کاروائی 2 افراد گرفتارقبضے سے منشیات برآمد، منشیات کی ٹھکانوں پرپولیس تعینات

لورالائی (ڈیلی گرین گوادر) لورالائی میں پو لیس نے کاروائی کر تے ہوئے دو افراد گرفتار قبضے سے منشیات برآمدکر لی، لورالائی میں منشیات کی ٹھکانوں پر پولیس تعینات۔ پو لیس کے مطابق ڈپٹی انسپکٹر جنرل اف پولیس لورالائی رینج ملک محمد سلیم لہڑی کی ہدایات پر ایس ایس پی لورالائی آصف فراز مستوئی کے احکامات پرایس ڈی پی او سردار نصراللہ خان حمزازئی کے زیرنگرانی منشیات فروشوں کیخلاف کاروائیاں جاری منشیات فروشوں کے ٹھکانوں پر پولیس تعینات کر دی ہے۔ایس ایچ اومحمد عارف باتوزئی کے سربراہی میں سب انسپکٹر دلاورخان ہمراہ ملازمان پولیس نے لورالائی میں مختلف مقامات پر کاروائی کرتے ہوے بذریعہ موبائل منشیات فروش کے دو کارندے گرفتار کرلیا شاہ زیب ولد نصیب اللہ ساکن دھوبی گھاٹ لورالائی کو گرفتار کرلیا جنکے قبضے 135 گرام چرس. 20 گرام چرس برآمد کرلیا ملزم کیخلاف پولیس تھانہ صدر لورالائی میں مقدمہ فردنمبر 237/022 بجرم Control of Narcotics 9/Bدرج کرلیا۔ پو لیس کے مطابق دوسری کاروائی میں احسان اللہ ولد شیرخان ساکن شاہ کاریز لورالائی کو گرفتار کر کے 530 گرام چرس برآمد کرلی پولیس نے ملزما ن کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے