لاپتہ افراد کی بازیابی کے لئے سیاسی قیادت اورریاستی اداروں کا ایک پیج پرہونا خوش آئند ہے، نوابزادہ جمال رئیسانی

کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر) لاپتہ افراد کی بازیابی کے لئے سیاسی قیادت اور ریاستی اداروں کا ایک پیج پر ہونا خوشا آئند ہے۔مثبت پیش رفت سے بلوچستان میں دائمی امن اور ترقی کی راہ میں حائل مشکلات کے سدباب میں مدد ملے گی۔یہ بات وزیراعلیٰ کے کواڈینیٹر برائے یوتھ افیر نوابزادہ جمال رئیسانی نے بلوچستان عوامی پارٹی کے سابق سیکرٹری اطلاعات وترجمان چوہدری شبیر کی قیادت میں ملنے والے وفد سے بات چیت کرتے ہوئے کہی۔انہوں نے کہاکہ بلوچستان عوامی پارٹی احساس اور عوامی سوچ کا نام ہے پرامن خوشحال بلوچستان ہمارا وژن اوربلوچستان میں امن کا قیام عوام کو درپیش درینہ مسائل کا حل ساحل و وسائل پر عوامی حق حاکمیت کو یقینی بنانا بی اے پی کی قیادت کا مشن ہے۔میر عبدالقدوس بزنجو کی قیادت میں حکومت کی کوشش ہے کہ نہ صرف ماضی میں بلوچستان کی عوام سے ہونے والی زیادتیوں کاازالہ ممکن ہو بلکہ آئین پاکستان کے عین مطابق ہمارے جائز حقوق کاحصول ماضی میں ہونے والے سیاسی و معاشی کھلواڑ کا انتہائی مثبت انداز میں دائمی حل یقینی ہو یہ ہی ہمارا مقصد اور ہماری سیاسی منزل ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے