ضلع چاغی، لیویز فورس کی کاروائی 4 ملزمان گرفتاراسلحہ گولہ بارود بر آمد

کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر) ضلع چاغی میں لیویز فورس نے کاروائی کر تے ہوئے 4ملزمان کو گرفتار کر کے اسلحہ گولہ بارود بر آمد کر لیا۔ لیویز حکام کے مطابق ضلع چاغی میں لیویز فورس نے کیو آر ایف کے تعاون سے ضلع چاغی کے دور افتادہ علاقوں میں مختلف کاروائیوں کے دوران بدنام زمانہ جرائم پیشہ افراد محمد ابراہیم ساکن نوکنڈی، عبدالباکی ساکن نوکنڈی،لیاقت علی سکنہ سیندک اور عبدالحئی سکنہ پوسٹی کو گر فتار کر کے M16 پستول، سو سے زیادہ راؤنڈز کے ساتھ، دو ہینڈ گرنیڈ، فورسز یونیفارم، سرف گاڑی، کرولا کار، ایک موٹر سائیکل بر آمد کر کے قبضے میں لے لی۔ لیویز نے ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر کے مزید تحقیقات شروع کر دی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے