صدر نے تقرری میں رکاوٹ ڈالی تو ”پلان بی“ موجود ہے، اسحاق ڈار

اسلام آباد(ڈیلی گرین گوادر)وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار کا کہنا ہے کہ وزیراعظم کا فیصلہ قابل تعریف ہے، تاہم اگر صدر مملکت نے تقرری میں رکاوٹ ڈالی تو پلان بی موجود ہے۔

مائیکرو بلاگنگ سائٹ ٹوئٹر پر وفاقی وزیر کی جانب سے اہم عہدوں پر تعیناتی کے اعلان پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ عاصم منیر کی بطور آرمی چیف تعیناتی کا فیصلہ سنیارٹی اور میرٹ پر کیا گیا ہے، جب کہ جنرل ساحر شمشاد مرزا کی تعیناتی بھی سنیارٹی اور میرٹ پر ہوئی ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ وزیراعظم کا فیصلہ قابل تعریف ہے، تاہم اگر صدر مملکت نے تقرری میں رکاوٹ ڈالی تو پلان بی موجود ہے۔ 28 نومبر تک تعیناتی کا سارا عمل مکمل ہو جائے گا۔اس موقع پر انہوں نے ملک کیلئے نیک خواہشات کا اظہار بھی کیا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے