شہرکی خوبصورتی اورصفائی کی صورتحال پرکوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا، کمشنر سبی ڈویژن

سبی(ڈیلی گرین گوادر)کمشنر سبی ڈویژن شاہد سلیم قریشی نے میونسپل کمیٹی سبی کے غیر حاضرملازمین کے کا سخت نوٹس لیا،چیف آفیسر میونسپل کمیٹی سبی محب اللہ بلوچ کو کاروائی کے احکا مات جاری کئے،چیف آفیسر مینونسپل کمیٹی سبی محب اللہ بلوچ نے کمشنر سبی ڈویژن کے احکامات کی روشنی میں 23 ملازمین کو دفتر سے غیر حاضر رہنے پر وضاحت طلب کر لی ہے۔کمشنر سبی ڈویژن شاہد سلیم قریشی نے عوامی شکایت پر میونسپل کمیٹی سبی کے غیر حاضر ملازمین کا سخت نوٹس لیا ہے اور اس سلسلے میں چیف آفیسر میونسپل کمیٹی سبی نے فوری طور پر کمشنر سبی ڈویژن کے حکم پر میونسپل کمیٹی سبی کے 23ملازمین کو شو کاز نوٹس جاری کرتے ہوئے غیر حاضر ملازمین کو سات دن کے اندر اندر تحریری جواب چیف سینٹری محمد سلیم بنگلزئی کے پاس جمع کرانے کی ہدایت جاری کی ہے کمشنر سبی ڈویژن شاہد سلیم قریشی نے کہا ہے کہ شہر کی خوبصورتی اور صفائی کی صورتحال پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گاسبی شہر کی خوبصورتی کو برقرار رکھنے کے لئے صفائی ستھرائی پر خصوصی توجہ دیں گے انہوں نے کہا کہ عوام کے بنیاسی مسائل حل کرنا ہمارے ذمہ داریوں میں شامل ہے انہوں نے کہا کہ ڈپٹی کمشنر سبی منصور قاضی شہر کی خوبصورتی کو برقرار رکھنے کے لئے ذاتی دلچسپی لے رہے ہیں اورچیف آفیسر سبی بھی شہر میں صفائی کے معاملے میں سنجیدہ ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے