سردار عبدالرحمن کھیتران سے انٹرایجنسی گروپ فار جینڈر اینڈ ڈویلپمنٹ کے وفد کی مس شرمیلا رسول کی قیادت میں ملاقات

کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر) صوبائی وزیر مواصلات و تعمیرات سردار عبدالرحمن کھیتران سے انٹرایجنسی گروپ فار جینڈر اینڈ ڈویلپمنٹ (INGAD) کے وفد نے (انگیڈ) کی کنٹری ریپریزنٹیٹو مس شرمیلا رسول کی قیادت میں وزیراعلیٰ سکریٹریٹ میں ملاقات کی چیف سیکرٹری بلوچستان عبدالعزیز عقیلی بھی اس موقع پر موجود تھے وفد میں یورپی یونین اور دیگر ڈویلپمنٹ ایجنسیوں کے نمائندے بھی موجود تھے۔ ملاقات میں صنفی مساوات، خواتین سے متعلق کی جانے والی قانون سازی پر عمل درآمد، سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں امداد اور بحالی کی سرگرمیوں، اور جینڈر مین سٹریمنگ سمیت دیگر متعلقہ امور پر تبادلہ خیال کیا گیا صوبائی وزیر سے بات چیت کرتے ہوئے وفد نے بتایا کہ بلوچستان ڈویلپمنٹ ایجنسیوں کی ترجیحات میں شامل ہے ہمارا مقصد جمہوری نظام میں خواتین کی شمولیت، خواتین کو یکساں مواقعوں کی فراہمی،صنفی انصاف اور ترقی نسواں کے لیے حکومت کے ساتھ مل کر کام کرنا ہے جبکہ خواتین کے حوالے سے ہونے والی قانون سازی پر عمل درآمد اور گھریلو تشدد کا خاتمہ اور جینڈر مین سٹریمنگ کو پالیسی کی سطح پر لے کے آنا بھی ہماری ترجیحات میں شامل ہے وفد نے بتایا کہ سیلاب سے بلوچستان میں وسیع پیمانے پر نقصانات ہوئے اور ڈویلپمنٹ ایجنسیز مختلف شعبوں میں صوبائی حکومت کو تعاون فراہم کرنے کا ارادہ رکھتی ہے ملاقات میں جینڈر گیپ رپورٹ پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔ وفد سے بات چیت کرتے ہوئے صوبائی وزیر نے وفد کی کوئٹہ آمد پر ان کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ صوبائی حکومت ڈیولپمنٹ ایجنسیوں کو ہر سطح پر بھرپور تعاون فراہم کرے گی انہوں نے کہا کہ بلوچستان پاکستان کا رقبے کے اعتبار سیسب سے بڑا صوبہ ہے اور یہاں کمزور مواصلاتی رابطے ہے اور صوبے کے زیادہ تر آبادی منقسم ہے انہوں نے کہا کہ صوبائی حکومت خواتین سے متعلق کی جانے والی قانون سازی پر عملدرامد کو یقینی بنائے گی اور خواتین کو تمام شعبہ ہائے زندگی میں با اختیار بنانے کے لیے اقدامات کرے گی چیف سیکرٹری بلوچستان عبدالعزیز عقیلی نے اس موقع پر اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ بلوچستان میں خواتین پر گھریلو تشدد کے خاتمے اور صنفی مساوات کے لیے قانون سازی کی گئی ہے صوبائی حکومت خواتین کے تحفظ کے حوالے سے کی جانے والی قانون سازی پر عمل درآمد کو یقینی بنائے گی اور ہم ڈویلپمنٹ ایجنسیوں کے اشتراک سے جینڈر ایکویلیٹی پر کام کریں گے انہوں نے کہا کہ INGAD سے مربوط کوآرڈینیشن کے لیے محکمہ منصوبہ بندی و ترقیات میں ایک ڈیسک بھی قائم کیا جائے گا اور اس ڈیسک میں خواتین آفیشلز کو ترجیح دی جائی گی جبکہ محکمہ ترقی نسواں بلوچستان بھی اس حوالے سے کلیدی کردار ادا کرے گا انہوں نے کہا کہ ہمارے ترقیاتی شراکت داروں کے این او سی سے متعلق مسائل کو فوری طور پر حل کیا جا رہا ہے سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں وہ متاثرہ خواتین جن کے قومی شناختی کارڈ گم ہو چکے ہیں ان کی بائیو میٹرک اور ٹریکنگ کے لیے بی آئی ایس پی اور نادرا کے مابین ایک کوآرڈینیشن اجلاس بھی طلب کیا جائے گا اور جینڈر پالیسی کو بھرپور انداز سے فعال کیا جائے گا انہوں نے وفد سے درخواست کی کہ ترقی نسواں سے متعلق تمام ترقیاتی منصوبوں کو رواں مالی سال کی ماہ جنوری سے قبل محکمہ منصوبہ بندی و ترقیات میں جمع کیا جائیں تاکہ آنے والے بجٹ میں ان منصوبوں کو عملی جامہ پہنایا جا سکے اس موقع پر وفد کی جانب سے بھی صوبائی حکومت سے کوآرڈینیشن کے لیے فوکل پرسن مقرر کرنے پر اتفاق کیا گیا چیف سیکرٹری نے کہا کہ صوبائی حکومت نے خواتین کو بااختیار بنانے سے متعلق کئی ایک اقدامات کیے ہیں لیکن بدقسمتی سے وہ رپورٹ نہیں ہوتے اس موقع پر وفد میں شامل اراکین کو صوبائی وزیر نے روایتی شال کا تحفہ بھی دیا وفد نے خواتین سے متعلق کی جانے والی قانون سازی، انہیں بااختیار بنانے اور سیلاب متاثرین کی بھرپور امداد اور بحالی کے کاموں پر صوبائی حکومت کے اقدامات کی تعریف کی واضح رہے کہ INGAD کا اجلاس سے قبل اسلام آباد میں ہوتا آیا ہے اور پہلی بار اس کا اجلاس کوئٹہ میں منعقد کیا گیا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے