درچین مری کی لیفٹیننٹ جنرل عاصم منیر کو چیف آف آرمی اسٹاف نامزد ہونے پر دل کی گہرائیوں سے مبارکباد
اوتھل (ڈیلی گرین گوادر) بلوچستان عوامی پارٹی کی سینئر رہنما درچین مری نے اپنے ایک بیان میں لیفٹیننٹ جنرل عاصم منیر کو چیف آف دی آرمی اسٹاف نامزد ہونے پر دل کی اتھاہ گہرائیوں سے مبارکباد پیش کی ہے۔انہوں نے کہا کہ سینئر لیفٹیننٹ جنرل کو چیف آف دی آرمی اسٹاف تعینات کرنا اچھی روایت ہے۔اور اس کے ملک کی تاریخ میں اچھے نتائج نکلیں گے۔لیفٹینیٹ جنرل عاصم منیرایک بہترین،زہین،نڈر افسر ہیں۔ لیفٹیننٹ جنرل عاصم منیر کی فوجی خدمات کسی سے ڈھکی چھپی نہیں ملک میں اہم تعیناتی کا ایک مرحلہ عبور ہوا اللہ تعالی سے دعا ہے کہ نئی عسکری قیادت میں پاکستان امن و آشتی کا گہوارہ بنے اور ملک موجودہ معاشی، اقتصادی اور سیاسی بحران سے نجات پائے اور انشاء اللہ پاکستان کی جغرافیائی و نظریاتی سرحدیں ناقابل تسخیر بنیں گی۔ محترمہ درچین مری نے سبکدوش ہونے والے چیف آف دی آرمی اسٹاف جنرل قمر جاوید باجوہ کی پاکستان کے لئے خدمات کو سہراتے ہوئے کہا کہ دہشت گردی کے خاتمے، معاشی بہتری اور قدرتی آفات میں ان کی کارکردگی ناقابل فراموش ہے، پاک فوج ہماری محافظ ہیں ہم افواج پاکستان کی خاطر کسی بھی قسم کی قربانی سے دریغ نہیں کریں گے،ہماری جان بھی اپنی بہادر پاک فوج پر قربان ہیں جو اپنی جانوں کا نذرانہ دے کر ملک پاکستان کی بہتر حفاظت کررہی ہیں۔انہوں نے کہا کہ پاک افواج ہر مشکل گھڑی میں اپنی عوام کیساتھ کھڑی ہوئی پاک فوج نے عوام کی بہترین خدمت کی ہے،سیلاب میں پھنسے ہزاروں افراد کو ریسکیو کرکے قیمتی جانیں بچائی،ریلیف آپریشن شروع کیا اور ہیلی کاپٹروں کے ذریعے دور دراز علاقوں میں پھنسے افراد کو راشن پہنچایا،اسی ریسکیو و ریلیف آپریشن کی نگرانی میں پاک فوج کے افسران و جوان ہیلی کاپٹر حادثے میں شہید ہوئے،ہم ان شہیدوں کیلئے دعاگو ہیں کہ اللہ تعالیٰ درجات بلند فرمائے،انہوں نے مزید کہا کہ پوری قوم پاک افواج کے ساتھ شانہ بشانہ کھڑی ہے، انہوں نے کہا کہ پاکستان کی حفاظت ملک میں دہشتگردی کیخاتمے کے لیے وطن کے بہادر سپوتوں نے اپنی جانیں نچھاور کیں۔جنہیں ہم خراج عقیدت پیش کرتے ہیں۔