بلوچستان اسمبلی کے اجلاس میں فرانس کے قونصل جنرل کی شرکت

کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر) بلوچستان اسمبلی کے اجلاس میں فرانس کے قونصل جنرل نے شرکت کی۔ جمعرات کو بلوچستان اسمبلی کے اجلاس میں کراچی میں متعین فرانس کے قونصل جنرل (Alexis Chahtahtinsky) اور بلوچستان کے لئے فرانس کے اعزازی قونصل جنرل بریسٹر سیف اللہ مگسی نے شرکت کی اور ایوان کی کاروائی دیکھی، ایوان میں آمد کے موقع پر ڈپٹی اسپیکر سردار بابر موسیٰ خیل اور قائد حزب اختلاف ملک سکندر ایڈوکیٹ نے انہیں ارکان اسمبلی کی جانب سے خوش آمدید کہا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے