اے این ایف کی کاروائیوں میں بھاری مقدار میں منشیات برآمد، ملزمان گرفتار
پشاور(ڈیلی گرین گوادر)اینٹی نارکوٹکس فورس (اے این ایف) نے مُلک بھر میں کامیاب کاروائیوں کے دوران بھاری مقدار میں منشیات برآمد کرلی۔ خیبرپختونخوا کے دارالحکومت پشاور کے باچا خان انٹرنیشنل ائیرپورٹ سے شارجہ جانے والے مسافر کے پیٹ سے 4 چرس بھرے کیپسول برآمد کیے گئے، کارروائی میں بنوں کے رہائشی ملزم کو گرفتار کرلیا۔
دوسری جانب رِنگ روڈ پشاور پر کارروائی کرتے ہوئے کار سے 21 کلو 600 گرام چرس قبضے میں لی گئی۔ترجمان اے این ایف کا کہنا تھا کہ پشاور کے رہائشی 2 ملزمان کی گرفتاری عمل میں آئی، منشیات پشاور سے مانسہرہ اسمگل کی جارہی تھی۔
کوئٹہ ائیرپورٹ روڈ پر 9 کلو چرس برآمد کرکے کوئٹہ کے رہائشی 2 ملزمان کو گرفتار کرلیا گیا، مزید کوئٹہ اور چمن میں دو مختلف کاروائیوں کے دوران 24 کلو چرس اور 3795 لیٹر ممنوعہ کیمیکل برآمد کیا گیا۔ترجمان انسداد منشیات فورس (اے این ایف) مُلزمان کیخلاف انسدادِ منشیات ایکٹ کے تحت مقدمات درج کرکے مذید تحقیقات کی جارہی ہے۔