امید ہے صدر مملکت کوئی تنازع کھڑا نہیں کریں گے،خواجہ آصف

اسلام آباد(ڈیلی گرین گوادر) وزیر دفاع خواجہ آصف کا کہنا ہے کہ سمری صدر پاکستان کو بھجوادی گئی ہے، امید ہے کہ صدر تعیناتی پر کوئی تنازع کھڑا نہیں کریں گے۔تعیناتی کے اعلان کے بعد میڈیا سے گفتگو میں وزیر دفاع خواجہ آصف کا کہنا تھا کہ ہمیں نہیں لگتا سمری پر صدرِ مملکت کی جانب سے کوئی اختلاف سامنے آئے گا۔ امید ہے کہ صدر عارف علوی اس پر اتفاق کریں گے۔ صدر کمانڈر انچیف ہیں، امید ہے کہ وہ اسے متنازع نہیں بنائیں گے۔

خواجہ آصف کے مطابق تعیناتی سے متعلق تفصیلی پریس ریلیز جاری کردی جائے گی۔ انہوں نے بتایا کہ یہ ایڈوائس وزیراعظم کی ہے۔ سینیر ترین افسران کا عہدوں کیلئے چناؤ کیا گیا ہے۔انہوں نے امید ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ امید ہے کہ صدر مملکت اس کو سیاسی نقطہ نظر سے نہیں دیکھیں گے اور ملک کو اس ہیجانی کیفیت سے باہر نکالیں گے۔ آج شام تک یہ ہیجانی کیفیت ختم ہوجائے گی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے