اسلام آباد، میں مزید دو ماہ کیلئے دفعہ 144 نافذ

اسلام آباد (ڈیلی گرین گوادر)اسلام آباد میں مزید دو ماہ کیلئے دفعہ 144 نافذ کردی گئی۔اسلام آباد کی ضلعی انتظامیہ نے مزید دو ماہ کیلئے دفعہ 144 کا نافذ کردیا ہے، اسلام آباد میں کسی بھی قسم کی ریلی، جلسے جلوس یا احتجاج پرپابندی عائد کردی گئی ہے۔اس حوالے سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق 5 یا اس سے زائد افراد ریلی یا جلسے کیلئے ریڈ زون میں بھی جمع نہ ہوں۔

نوٹیفکیشن کے مطابق دفعہ 144 کا نافذ 23 جنوری 2023 تک کیلئے کیا گیا ہے،اسلام آباد میں پہلے سے نافذ دفعہ 144 کی پابندی گزشتہ شام ختم ہوئی تھی۔پی ٹی آئی کو ریلی کی مشروط اجازت، پریڈگراؤنڈ میں ہیلی کاپٹرلینڈ کرنےکی اجازت نہ ملی وفاقی دارالحکومت کو اہم مقامات سے کنٹینرز لگا کر بند کرنے کا فیصلہ بھی کیا گیا ہے۔

فیض آباد کو چاروں اطراف سے کنٹینرز لگا کر مکمل سیل کردیا جائےگا، آج سے فیض آباد، کورال چوک اور 26 نمبر چونگی سے داخلی راستے بند ہوجائیں گے، فیض آباد سمیت اہم داخلی راستوں پر 20 ہزار نفری لگائی جائے گی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے