آج ممتاز قبائلی وسیاسی رہنماء جمعیت علماء اسلام میں شمولیت کریں گے، جمعیت علماء اسلام
کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر) جمعیت علماء اسلام ضلع کوئٹہ رہنماؤں نے کہا ہے آج ممتاز قبائلی وسیاسی رہنماء جمعیت علماء اسلام میں شمولیت کریں گے اس حوالے سے شمولیتی جلسہ ہزارگنجی میں منعقد ہوگا جس سے جمعیت علماء اسلام ضلع کوئٹہ کے امیر مولانا عبدالرحمن رفیق،صوبائی سرپرست مولانا حافظ حسین احمد شرودی صوبائی جوائنٹ سیکرٹری و سنیئر نائب امیر مولانا خور شید احمد ضلعی جنرل سیکرٹری حاجی بشیر احمد کاکڑ ضلعی دعوتی کمیٹی کے چیئرمین ضلعی نائب امیر مولانا عبدالغفورمدنی اوردیگر صوبائی وضلعی قائدین خطاب کریں گے۔ اس سلسلے میں تمام تر تیاریوں کو مکمل کردیا گیا ہے، آج 25 نومبر بروز جمعہ بوقت تین جمعیت علماء اسلام نجم المدارس یونٹ کلی چلتن رئیسانی ہزار گنجی کے زیر اہتمام عظیم الشان پیغام جمعیت کانفرنس اور شمولتی جلسہ عام زیر صدارت یونٹ کے امیر ومعاون سیکرٹری اطلاعات ضلع کوئٹہ مولانا محمد طاہر توحیدی منعقد ہوگا سے خطاب کریں گے، جس میں ممتاز سیاسی سماجی شخصیات حاجی سعداللہ ترین حاجی شوکت لالا عبدالمنان آکا مختلف سیاسی جماعتوں سے اپنے سینکڑوں ساتھیوں سمیت مستعفی ہوکر جمعیت علماء اسلام میں شمولیت کا اعلان کریں گے۔ دریں اثناء جمعیت علماء اسلام نجم المدارس یونٹ کلی چلتن رئیسانی ہزار گنجی کے رہنماؤں نے کہا ہے شمولتی جلسہ عام سے دورس نتائج برآمد ہونگے۔ انہوں نے کہا کہ جمعیت علماء اسلام عوامی مسائل پر کسی قسم کا کوئی سمجھوتہ نہیں کریں گے انہوں نے مزید کہا کہ جمعیت علماء اسلام کے کارکن اور عوام الناس سے آج پیغام جمعیت کانفرنس اور شمولتی جلسہ عام میں شرکت کی اپیل کی ہے۔