کار سرکار میں مداخلت اور احتجاج، پی ٹی آئی رہنماؤں کی درخواست ضمانت منظور

اسلام آباد(ڈیلی گرین گوادر) انسداد دہشتگردی عدالت اسلام آباد نے کار سرکار میں مداخلت اور احتجاج کے خلاف مقدمے میں تحریک انصاف کے رہنماؤں کی درخواست ضمانت منظور کرلی۔

انسداد دہشتگری عدالت کے جج راجہ جواد عباس حسن نے درخواست ضمانت پر محفوظ شدہ فیصلہ سنایا۔ عدالت نے گزشتہ روز دلائل مکمل ہونے پر فیصلہ محفوظ کیا تھا۔واضح رہے کہ پی ٹی آئی رہنماؤں کے خلاف تھانہ آئی نائن میں مقدمہ درج ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے