پشتو نخواملی عوامی پارٹی کے مرکزی کمیٹی کا اجلاس کچلاک میں منعقد ہوا

کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر)پشتو نخواملی عوامی پارٹی کے مرکزی کمیٹی کا اجلاس کچلاک میں یوسف خان کاکڑ کے مہمان خانے میں پشتو نخواملی عوامی پارٹی کے مرکزی جنرل سیکرٹری مختیار خان یوسفزئی کی زیر صدرات منعقد ہوا۔ اجلاس میں خیبر پشتونخوا،جنوبی پشتو نخوا،سندھ اور ملک بھر سے مرکزی کمیٹی کے معزز ممبران نے شرکت کی اور مرکزی کمیٹی کا اجلاس رات گئے تک جاری رہا اور اجلاس 24 نومبر بہروز جمعرات کو اجلاس جاری رہیگا اور سہ پہر 3 بجے مرکزی کمیٹی اہم فیصلوں کا اعلان بہ ذریعہ پریس کانفرنس (پریس پریفنگ) یوسف خان کاکڑ کے مہمان خانے کچلاک میں کیا جائے گا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے