پاک ایران سرحدی تجارتی شہر تفتان میں بازارچہ گیٹ کی بندش سے عوام روزی روٹی کا محتاج بن گئے،ترجمان نیشنل پارٹی

کوئٹہ((ڈیلی گرین گوادر)) نیشنل پارٹی کے صوبائی ترجمان نے جاری بیان میں کہا ہے کہ پاک ایران سرحدی تجارتی شہر تفتان میں بازارچہ گیٹ کی بندش سے عوام روزی روٹی کا محتاج بن گئے۔سرحدی تجارت کو ریگولائز کرنے کی ضرورت ہے تاکہ عوام کاروبار کرکے بیوی بچوں کو روزی روٹی تعلیم و صحت دے سکے۔بازارچہ گیٹ کو فوری طور تجارتی سرگرمیوں کیلیے بحال کیاجائے۔بیان میں کہا گیا کہ بلوچستان میں معاشی زرائع کم ہے۔لائیو اسٹاک و زراعت حالیہ موسمیاتی تبدیلیوں کے باعث بارشوں و سیلاب سے شدید متاثر ہوچکے ہیں۔پانی سطح کی کمی اور بجلی کی لوڈ شیدنگ بلکہ لو وولٹیج کیوجہ سے زراعت سے منسلک طبقہ معاشی تنگدستی سے دوچار ہیں۔ماہی گیری کے شعبے میں غیر قانونی ٹرالنگ اور ماہی گیروں کو سمندر تک رسائی نہ دینے سے ماہی گیر نان شبینہ کا محتاج ہوگئے ہیں بیان میں کہا گیا کہ بارڈر ٹریڈ بلوچستان کے عوام کی روزی روٹی کا اہم زریعہ ہے۔گودار تربت پنجگور تفتان نوشکی چاغی چمن سمیت دیگر سرحدی علاقوں میں تجارتی سرگرمیوں کے بدولت لاکھوں عوام کا روزگار چلتا ہے۔بارڈر ٹریڈ کی بندش سے لاکھوں گھرانے متاثر ہوتے ہیں بیان میں کہا گیا کہ چمبر آف کامرس کی کوششوں سے ریونیو ڈیپارٹمنٹ نے زمین بھی مختص کی جس کا باقاعدہ معائنہ ایف بی آر اور چمبر آف کامرس نے کیا اور کام شروع کیا اور تعمیری عمل مکمل ہوا لیکن تجارتی سرگرمیوں کو تاحال بحال نہیں کیا گیا۔ تفتان میں بازارچہ گیٹ کو فوری طور بحال کیا جائے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے