لیویزفورس قلات جرائم پیشہ افراد کے خلاف بلاتفریق کاروائی کریں، منیراحمددرانی
قلات(ڈیلی گرین گوادر)ڈپٹی کمشنرقلات منیراحمددرانی کے زیر صدارت امن وامان سے متعلق اہم اجلاس منعقد ہوا اجلاس میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنرقلات فدابلوچ اسسٹنٹ کمشنرقلات جہانزیب بلوچ اسسٹنٹ کمشنر منگچر محمد حنیف نورزئی رسالدارمیجر قلات لیویز علی اکبر مینگل ایس ایچ او قلات لیویز رسالدار جان محمدلانگو ایس ایچ او منگچر لیویز رسالدار علی اصغر نیچاری ایس ایچ او جوہان نائب رسالدار سیف اللہ لہڑی ایس ایچ او گزگ رسالدار حاجی خان سمیت ضلع قلات کے تمام لیویز چوکی انچاج صاحبان اور دیگر عہدیداروں نے شرکت کی اجلاس میں لیویز فورس قلات کی کارکردگی اشتہاری اور مفرور ملزمان کی گرفتاری منشیات فروشوں اور دیگر جرائم پیشہ عناصرکے خلاف کاروائیاں نیشنل ہائی پر پیٹرولنگ اور لیویز فورس قلات کو درپیش مسائل سے متعلق تبادلہ خیال کیا گیا تمام تھانوں کے انچارج صاحبان نے ڈپٹی کمشنرکو تفصیلی کارکردگی رپورٹ پیش کیئے ڈپٹی کمشنر منیراحمددرانی نے کہاکہ لیویز فورس قلات کے عہدہداران اور اہلکار اپناکارکردگی مزید بہتر بنائیں لیویزفورس قلات جرائم پیشہ افراد کے خلاف بلاتفریق کاروائی کریں اور اشتہاری ملزمان کی گرفتاری میں اپنا کردار ادا کریں تاکہ جرائم سے پاک معاشرہ کی تشکیل ممکن ہوسکے لوگوں کی جان ومال کی حفاظت کرنا لیویز فورس کی اہم زمداریوں شامل ہے نیشنل ہائی وے پر گشت کو برقرار رکھاجائے تاکہ مسافر حضرات بلاخوف سفر کرسکیں لیویز فورس قلات کو درپیش مسائل کے حل کیلئے ہرممکن کوشش کررہے ہیں لیویز اہلکاروں کو تمام تر سہولتیں فراہم کررہے ہیں تاکہ وہ اپناکارکردگی مزید بہتر بنا سکیں ہمیں ایک ساتھ ملکر ایک فیملی کی مانند کام کرناہے ایک دوسرے کے ساتھ تعاون سے ہی علاقے میں جرائم پر قابو پایا جاسکے گا لیویز فورس ایک مثالی فورس ہے لیویز فورس کے جوان دن رات ایک کرکے اپنے علاقے کو امن کا گہوارہ بنانے میں اپنا کردار ادا کررہے ہیں۔