ضلع آواران میں روڈ کنارے نصب بم دھماکہ 2 افراد زخمی

کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر) ضلع آواران میں روڈ کنارے نصب بم دھماکہ 2افراد زخمی ہو گئے۔ لیویز حکام کے مطابق بدھ کو ضلع آواران کی سب تحصیل گشکور کے قریب زیر تعمیر روڈ پر نصب بم زور دار دھماکے سے پھٹ گیا جس کے نتیجے میں رحمت اللہ کنسٹرکشن کمپنی کے کام کرنے والے ڈمپر ٹرک کے ڈرائیور اور کنڈیکٹر زخمی ہو گئے جنہیں فوری طور پر طبی امداد کے لئے ہسپتال منتقل کر دیا گیا جبکہ دھماکے کے نتیجے میں ٹرک کو نقصان پہنچا۔ دھما کے کی اطلاع ملتے ہی سیکورٹی فورسز نے جائے وقوعہ پر پہنچ کر علا قے کو گھیرے میں لیکر سرچ آپریشن شروع کر دیا اور نامعلوم افراد کے خلاف مقدمہ در ج کر کے مزید تحقیقات شروع کر دی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے