ترک شہر استنبول اور انقرہ سمیت ملحقہ علاقوں میں زلزلے کے جھٹکے
استنبول(ڈیلی گرین گوادر)ترکیہ کے مغربی حصے میں واقعے دوزجہ قصبے میں 6 شدت کا زلزلہ محسوس کیا گیا۔برطانوی خبر رساں ادارے کے مطابق زلزلے کے جھٹکوں کی شدت ترکیہ کے شہر استنبول اور دارالحکومت انقرہ میں بھی محسوس کیے گئے۔میڈیا رپورٹس کے مطابق ترکیہ کے شہروں میں پہلے زلزے کے جھٹکے محسوس کرنے کے 20 منٹ بعد اسی علاقے میں شدید آفٹر شاکس بھی محسوس کیے گئے جس کی شدت 4.7 ریکارڈ کی گئی۔
ترک وزارت داخلہ نے کہا کہ زلزلے میں تاحال کسی بھی جانی نقصان کی کوئی اطلاع موصول نہیں ہوئی تاہم وزیر صحت نے بتایا کہ زلزلے کے دوران کم از کم 22 افراد زخمی ہوئے جن میں سے ایک شخص اونچائی سے چھلانگ لگانے کی وجہ سے زخمی ہوا جس کی حالت تشویشناک ہے۔