بلوچستان اسمبلی کے سامنے تحصیل برشور کے علاقہ مکینوں کا دھرنا دوسرے روز بھی جاری،مظاہرین کا نئے ضلع کا ہیڈکوارٹر برشور کو قرار دینے کا مطالبہ
کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر) بلوچستان اسمبلی کے سامنے تحصیل برشور کے علاقہ مکینوں کا دھرنا دوسرے روز بھی جاری رہا،مظاہرین کا نئے ضلع کا ہیڈکوارٹر برشور کو قرار دینے کا مطالبہ۔تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز سے شروع ہونے والا برشور کے مکینوں کا احتجاج بدھ کو دوسرے روز بھی بلوچستان اسمبلی کے سامنے جاری رہا مظاہرین کا احتجاج گزشتہ 2 ماہ سے جاری تھا جس میں پشین کو 2 اضلاع میں تقسیم کرنے کا مطالبہ کیا گیا تھا 21 نومبر کو حکومت نے پشین کو 2 اضلاع میں تقسیم کرنے کا نوٹیفکیشن جاری کیا جس میں نئے ضلع برشور کاریزات کا ہیڈ کوارٹر خانوزئی کو بنایا گیا ہے۔مظاہرین کا مطالبہ ہے نئے ضلع کا ہیڈ کواٹر تحصیل برشور کو بنایا جائے یا پھر برشور کو ضلع پشین میں ہی رہنے دیا جائے دھرنے کے باعث کوئٹہ کے زرغون روڈ اور اطراف میں بدترین ٹریفک جام رہا جسکی وجہ سے شہریوں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔