بلوچستان اسمبلی کا اجلاس ایک روزہ وقفے کے بعد کل سہ پہرتین بجے ہوگا

کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر) بلوچستان اسمبلی کا اجلاس ایک روزہ وقفے کے بعد کل سہ پہر تین بجے ہوگا۔ اجلاس میں بلو چستان نیشنل پارٹی کے رکن صوبائی اسمبلی ثناء اللہ بلو چ بلو چستان کے تمام اسکولوں کے سلیبس کو جنگی بنیادوں پر جدید تقاضوں سے ہم آہنگ کر نے،پشتونخواہ ملی عوامی پارٹی کے نصر اللہ خان زیر ے ژوب ٹوکوئٹہ اور چمن ٹو کر اچی شاہراہوں کو دو رویہ کر نے اور بلو چستان اسمبلی میں اپو زیشن لیڈر ملک سکند خان ایڈو کیٹ بلو چستان کے تمام محکموں میں آفیسران و اہلکاروں کی ریٹائرمنٹ پر ان کی پنشن و دیگر تمام واجبات کا چیک اسی دن باعزت طریقے سے حوالے کر نے سے متعلق الگ الگ قرار دادیں پیش کریں گے۔ اجلاس میں محکمہ انرجی، محکمہ صنعت و حرفت، محکمہ پراسیکیو شن اور محکمہ معدنیات سے متعلق سوالات دریافت اور انکے جوابات دئیے جائیں گے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے