امن امان میں خلل ڈالنے والوں کے خلاف آئینی ہاتھوں سے نمٹا جائے گا، ایس ایس پی کچھی

بولان(ڈیلی گرین گوادر)ایس ایس پی کچھی محمود احمد نوتیزئی نے کہا ہے کہ امن امان میں خلل ڈالنے والوں کے خلاف آئینی ہاتھوں سے نمٹا جائے گا قانون سب کیلئے برابر ہے سرکار کی رٹ کو چیلنج کرنے والے عوام کے دشمن ہیں۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے پریس کلب ڈھاڈر کے سابق صدر جرنلسٹ ایسوسی ایشن کچھی بولان کے صدر محمد عارف بنگلزئی کی قیادت میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔اس موقع پر سجادہ نشین درگاہ عالیہ پیر مٹھڑی سید حمت علی شاہ،سید عبدالرشید بخاری، علی بھائی نوتیزئی،بابو عبدالحئی گولہ دیگر موجود تھے ایس ایس پی کچھی محمود احمد نوتیزئی کا کہنا تھا کہ ضلع کچھی میں امن امان کی بحالی کیلئے تمام وسائل کو بروئے کار لایا جارہا ہے پولیس فورس کے آفیسران عوام کے خادم ہیں عوام اور پولیس فورس کے اعتماد کو ایک بار پھر بحال رکھنے کیلئے پولیس اور عوامی رابطہ کاری کو تسلسل کے ساتھ جاری رکھنے ہمارے دروازے ہمیشہ کھلے ہیں عوام بلا جھجک دفتری اوقات کار میں ملاقات کرکے اپنی مسائل بیان کرسکتے ہیں جنہیں پہلی فرصت میں دور کیا جائیگا اور جائز مسائل کے حل کیلئے موقع پر احکامات جاری کرینگے پولیس قیام امن کیلئے کسی کے دباؤ کو قبول نہیں کرے گی ہماری فرائض منصبی میں شامل ہے کہ ہم عوام کو تحفظ فراہم کریں اس ضمن میں کسی بھی غفلت میں ملوث پولیس اہلکاروں کے خلاف محکمانہ کارروائی عمل میں لائی جائے گی عوام کے اعتماد کو ٹھیس نہیں پہنچائیں گے کوتاہیوں غفلت کے شکار اہلکاروں کو محکمانہ کاروائیوں کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے عوام کی جان مال کو ہر قیمت پر تحفظ فراہم کرینگے اس میں ہر قسم کی قربانی دینے سے بھی گریز نہیں کرینگے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے