چین، فیکٹری میں آگ لگنے سے 36 افراد ہلاک، 2 زخمی

بیجنگ(ڈیلی گرین گوادر) چین میں فیکٹری میں آگ لگنے سے 36 افراد ہلاک ہوگئے۔چین کے سرکاری میڈیا کے مطابق صوبے ہینان کے شہر اینیانگ میں ایک فیکٹری میں آگ لگنے سے 36 افراد ہلاک اور دو زخمی ہو گئے ہیں۔

سرکاری میڈیا کی طرف سے شیئر کی گئی جائے وقوعہ کی فوٹیج میں آگ سے سیاہ دھوئیں کے گہرے بادل نظر آئے۔ فیکٹری میں لگی آگ پر قابو پانے کےلیے 63 فائر بریگیڈ کی گاڑیوں نے حصہ لیا۔ واقعہ میں زخمی ہونے والے افراد کو اسپتال منتقل کردیا گیا۔حکام نے کہا کہ آگ لگنے کے سلسلے میں "مجرمانہ مشتبہ افراد” کو حراست میں لے لیا گیا ہے۔ آگ لگنے کی وجوہات سامنے نہیں آئیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے