پشاور ہائی کورٹ نے حلیم عادل شیخ کی راہداری ضمانت منظور کرلی
پشاور(ڈیلی گرین گوادر) پشاور ہائی کورٹ نے حلیم عادل شیخ کی راہداری ضمانت منظور کرلی۔ پشاور ہائی کورٹ میں اپوزیشن لیڈر سندھ اسمبلی حلیم عادل شیخ کی راہدری ضمانت کی درخواست پر جسٹس ارشد علی کے روبرو سماعت ہوئی۔ عدالت نے ان کی 13 دسمبر تک راہداری ضمانت منظور کرلی۔
ضمانت کے بعد حلیم عادل شیخ نے میڈیا سے گفت گو کرتے ہوئے کہا کہ عدالت نے 13 دسمبرتک ضمانت منظور کرلی ہے، 2013ء سے کے پی میں پی ٹی آئی کی حکومت ہے، کسی اپوزیشن لیڈر یا کسی کونسلر کے خلاف کوئی مقدمہ درج نہیں ہوا۔حلیم عادل شیخ نے کہا کہ میرے خلاف سندھ حکومت نے 28 مقدمات درج کیے، سندھ کو آصف زرداری نے غلام بنایا ہوا ہے، 14 سال سے ڈنڈے کے زور پر حکومت چلائی جارہی ہے، زرداری مافیا نے سندھ کے لوگوں کا جینا حرام کردیا ہے۔