نصیرآباد ڈویژن میں سرکارکی جانب سے فراہم کردہ گندم کا بیج منصفانہ اندازسے تقسیم کا عمل جاری ہے، کمشنر نصیرآباد ڈویژن

نصیر آباد (ڈیلی گرین گوادر) کمشنر نصیرآباد ڈویژن بشیر احمد بنگلزئی نے کہا ہے کہ نصیرآباد ڈویژن میں سرکار کی جانب سے فراہم کردہ گندم کا بیج منصفانہ انداز سے تقسیم کا عمل جاری ہے ڈویژن بھر کے تمام ڈپٹی کمشنرز کو سخت ہدایات کی گی ہیں کہ 1ایکڑ سے لیکر 16 ایکڑ اراضی تک کے مالک کاشتکاروں کو اولین فوقیت دیکر انہیں سرکار کے اس اقدام سے مستفید کیا جائے سیلاب سے متاثرہ کسانوں میں گندم کے بیج کی فراہمی کے بعد کاشتکاروں میں خوشحالی آئے گی ابتداء طور پر گندم کے بیج کی منصفانہ تقسیم کے بعد چھوٹے کاشتکاروں کے مسائل حل ہو رہے ہیں بشیر احمد بنگلزئی نے کہا کہ ڈویژنل انتظامیہ سرکار کی جانب سے فراہم کردہ بیج کی کڑی مانیٹرنگ کر رہی ہے اور تمام ضلعی آفسیران کو بھی سختی سے ہدایات دی گئی ہیں کہ وہ سرکار کی جانب سے بیج کی تقسیم کے عمل کو جلد از جلد مکمل کریں تاکہ بوائی کے وقت بیج کی فراہمی ممکن ہو سکے حکومت بلوچستان کی جانب سے فراہم کردہ گندم کا بیج سے سینکڑوں ایکڑ اراضی آباد ہو گی اور اس سے لاکھوں من گندم کی فراہمی بھی ممکن ہو سکے گی انہوں نے کہا کہ تمام اضلاع میں تحصیلوں کی سطح میں گندم کی تقسیم کا عمل جاری ہے اور محکمہ ریونیو کے مطابق کاشتکاروں کو فرد جاری کئے جا رہے ہیں اور چھوٹے کاشتکاروں میں گندم کی تقسیم کا عمل شروع ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے