صوبائی حکومت دستیاب وسائل میں رہتے ہوئے صوبے کی ترقی کے لیے اقدامات اٹھا رہی ہے،چیف سیکرٹری بلوچستان

کویٹہ(ڈیلی گرین گوادر) چیف سیکرٹری بلوچستان عبدالعزیز عقیلی نے کہا ہے کہ حالیہ سیلابوں اور بارشوں سے صوبے کو انسانی جانوں سمیت بے انتہا مالی نقصان کا سامنا کرنا پڑا۔ سیلاب سے 300سے زائد انسانی زندگیاں اور کھڑی فصلیں تباہ جبکہ 8 لاکھ ہیکٹر زرعی زمین کو بہت نقصان پہنچا۔ تقریباً تین مہینوں تک مسلسل بارشیں ہوتی رہیں صوبائی حکومت نے دیگر انٹرنیشنل اداروں کے تعاون سے متاثرین کے بحالی کا پروگرام شروع کیا اور حال ہی میں صوبائی حکومت نے کسانوں کو 2 ارب کی خطیر رقم کی لاگت سے مفت گندم بیج فراہم کیا جس سے کسانوں کی نقصانات کا کسی حد تک ازالہ ہو جائیگا جبکہ مال مویشیوں کے خوراک کے لئے خشک چارہ فراہم کیا جارہا ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے یورپی یونین، ایف اے او، آئی ڈبلیو ایم آئی، لینڈل ملز ادروں کے تعاون سے بلوچستان میں آبی وسائل کے پروگرام کی بحالی کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ چیف سیکرٹری نے کہا کہ صوبہ بلوچستان رقبہ کے لحاظ سے پاکستان کا سب سے بڑا صوبہ ہے اور آبادی صرف 6 فیصد ہے جو بیکری ہوئی ہے جس سے گڈ گورننس کو چیلنجز کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔ ملک کے 14 غریب ترین اضلاع میں سے 8 ضلع صرف بلوچستان کے ہیں۔ لیکن صوبائی حکومت دستیاب وسائل میں رہتے ہوئے صوبے کی ترقی کے لیے اقدامات اٹھا رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ حکومت صوبے میں پانی کی دستیابی اور ضروریات کو پورا کرنے کے لیے کام کررہی ہے جو زرعی مقاصد کیلئے استعمال ہوں گی جس سے صوبائی اور ملکی معیشت میں اضافہ ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ یورپی یونین نے صوبے میں دوسرے پروگرام شروع کیے ہیں خاص طور پر ووکیشنل ٹریننگ پروگرام صوبے کی نوجوانوں کے لیے ٹیکنیکل ایجوکیشن انتہائی اہمیت کا حامل ہے جس سے روزگار کے مواقع میسر ہوں گے۔ انہوں نے کہا کہ پروگرام کا عمومی مقصد بلوچستان (پاکستان) میں زراعت اور لائیو سٹاک فارمنگ کے نظام کی منتقلی میں کردار ادا کرنا ہے تاکہ پانی کی کم مقدار کو حاصل کیا جا سکے۔ پروگرام سے بلوچستان میں آبی وسائل اور رینج لینڈز کی گورننس کو مضبوط کرنا، کم پانی کی زرعی معیشت پر مبنی متبادل زرعی اور مویشیوں کے فارمنگ کے نظام کو تیار کرنا، بشمول زرعی طریقوں سے جو زمینی پانی کی بھرپائی کا باعث بنے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے