سینیٹ کی نشست پر انتخاب کا معاملہ، 5 امیدواروں کے کاغذات نامزدگی جمع

اسلام آباد (ڈیلی گرین گوادر)سندھ سے سینیٹ کی نشست پر انتخاب کے معاملے پر پاکستان پیپلز پارٹی کے 2 اور ایم کیو ایم کے 3 امیدواروں نے کاغذات نامزدگی جمع کرادیئے ہیں۔تفصیلات کے مطابق سینیٹ کی سندھ سے خالی نشست پر کاغذات نامزدگی جمع کرانے کے لئے پیپلز پارٹی کے کارکنان ، وکلاء اور رہنما بڑی تعداد سمیت ایم کیو ایم کے اراکین بھی پہنچے ۔

اس موقع پر ایم کیو ایم کے تین امیدواروں نے کاغذات جمع کروائے جس میں احمد سلیم صدیقی، ثبین غوری اور ایڈوکیٹ طارق منصور کے نام شامل ہیں جبکہ پیپلز پارٹی کے 2 امیدواروں نے اپنے کاغذات جمع کرائے۔پیپلز پارٹی کے امیدواروں میں وقار مہدی اور عاجز دھامرا شامل ہیں۔اس موقع الیکشن کمیشن کے آفس میں پیپلز پارٹی کے کارکنان کی الیکشن کمیشن کے افسر سے بھی بدکلامی کا واقعہ بھی پیش آیا تھا جس دوران کارکنان نے الیکشن کمیشن کے دفتر کے اندر جانے کی کوشش کی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے