سریاب سمیت کوئٹہ کے مختلف علاقوں میں آئے روز لوگ گیس کی بندش کے خلاف سراپا احتجاج ہیں ، ملک نصیر احمد شاہوانی

کوئٹہ (ڈیلی گرین گوادر) پارلیمانی لیڈر ملک نصیر احمد شاہوانی نے کہاکہ گزشتہ آٹھ دس دنوں کے دوران بلوچستان کے زمینداروں کی بجلی بند کردی گئی ہے حکومت ایک طرف دو ارب روپے کی خطیر رقم سے بیج خرید کر زمینداروں کو سبسڈی کے طور پر فراہم کررہی ہے مگر دوسری طرف کیسکو نے زمینداروں پر بجلی بند کردی ہے جس سے زمینداروں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے اور خدشہ ہے کہ حکومت نے جن دو ارب روپے سے بیج خریدے ہیں وہ بھی ضائع ہو جائیں گے۔ انہوں نے کہاکہ سریاب سمیت کوئٹہ کے مختلف علاقوں میں آئے روز لوگ گیس کی بندش کے خلاف سراپا احتجاج ہیں مگر انکی شنوائی نہیں ہورہی۔ انہوں نے ڈپٹی اسپیکر سے استدعا کی کہ وہ کیسکو کو بجلی بحال کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے اس ضمن میں رولنگ دیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے