بلوچستان کے کئی شعبوں میں سرمایہ کاری کے مواقع موجود ہیں، میرجان محمد جمالی
کوئٹہ (ڈیلی گرین گوادر) کوئٹہ قائمقام گورنر بلوچستان میر جان محمد جمالی نے کہا ہے کہ پاکستان اور جرمنی کے درمیان خوشگوار تعلقات قائم ہیں، شمسی توانائی، انفارمیشن ٹیکنالوجی، تجارت اور سیاحت کے شعبوں میں مزید تعلقات بڑھانے کے روشن امکانات ہیں. انہوں نے کہا کہ بلوچستان کے کئی شعبوں میں سرمایہ کاری کے مواقع موجود ہیں ہیں لہٰذا ضروری ہے کہ ترقی یافتہ ممالک بالخصوص جرمنی ان دستیاب سرمایہ کاری کے مواقعوں سے بھرپور استفادہ کریں. یہ بات انہوں نے منگل کے روز گورنر ہاوس کوئٹہ میں پاکستان میں تعینات فیڈرل ریپبلک آف جرمنی کے قونصل جنرل (Mr. Rudiger Lotz) سے ملاقات کے دوران گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر اعزازی قونصل جنرل میر مراد بلوچ بھی جرمن قونصل جنرل کے ہمراہ تھے. ملاقات کے دوران پاکستان اور جرمنی کے درمیان اور خطے میں رونما ہونے والی تبدیلیوں سمت باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا. قائمقام گورنر بلوچستان نے توقع ظاہر کی کہ جرمنی مسقبل میں بھی تعلیم, صحت, توانائی، سیاحت اور استعداد کار بڑھانے کے شعبوں میں اپنا تعاون برقرار رکھے گا دونوں رہنماؤں نے دونوں ممالک کے درمیان خوشگوار تعلقات برقرار رکھنے کے علاوہ عوام کی کی سطح پر بھی روابط بڑھانے پر اتفاق کیا گیا.