بلوچستان میں سیلاب کے بعد کی صورتحال کی نگرانی کے لئے قائم کمیٹی کا اجلاس کل ہوگا

کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر) بلوچستان میں سیلاب کے بعد کی صورتحال کی نگرانی کے لئے قائم کمیٹی کا اجلاس آج ہوگا، تفصیلات کے مطابق بلوچستان اسمبلی کی سیلاب سے متعلق نگرانی کمیٹی کا اجلاس کل دوپہر 12بجے قائم مقام گورنر بلوچستان میر جان محمد جمالی کی زیر صدارت بلوچستان اسمبلی کے کمیٹی روم نمبر 5میں منعقد ہوگا۔ اجلاس میں ڈپٹی اسپیکر سردار بابرموسیٰ خیل سمیت کمیٹی کے ارکان،چیف سیکرٹری بلوچستان، مختلف محکموں کے سیکرٹریز،ڈویژنل کمشنرز،یو این ڈی پی اور ریڈ کریسنٹ سوسائٹی کے نمائندگان بھی شریک ہونگے۔ کمیٹی کے اجلاس میں سیلاب کے بعد پیدا ہونے والی صورتحال، بحالی کے عمل اور دیگر امور کا جائزہ لیا جائیگا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے