بلوچستان رقبے کے لحاظ سے بڑا صوبہ ہے یہاں رقبے کے بجائے آبادی کے تناسب سے نئے اضلاع قائم کئے جائیں، زمرک اچکزئی

کوئٹہ (ڈیلی گرین گوادر) اے این پی کے رکن اسمبلی و صوبائی وزیر انجینئر زمرک خان اچکزئی نے آسٹریلین وفد کو بلوچستان اسمبلی کے ایوان آمد پر خوش آمدید کہتے ہوئے کہاکہ موجودہ حکومت کی تشکیل کے وقت ہم نے حکومت کے سامنے جو مطالبات رکھے تھے اس میں پشین میں نئے ضلع کا قیام بھی شامل تھا جس پر عملدرآمد ہونا خوش آئند ہے انہوں نے کہا کہ کوئٹہ میں ایک نیا ڈویژن قائم کرکے کوئٹہ کو تین اضلاع میں تقسیم کیا جائے انہوں نے کہاکہ بلوچستان رقبے کے لحاظ سے ایک بڑا صوبہ ہے یہاں رقبے کے بجائے آبادی کے تناسب سے نئے اضلاع قائم کئے جائیں جس سے قومی اور صوبائی اسمبلی کی نشستوں میں اضافہ ہوگا انہوں نے کہاکہ ایک مشترکہ قرار داد کے ذریعے وفاقی حکومت سے مطالبہ کیا جائے کہ وہ بلوچستان کی قومی اور صوبائی اسمبلی کی نشستوں میں اضافے سے متعلق قومی اسمبلی سے قانون سازی کرے انہوں نے نئی حلقہ بندیوں کی بھی مخالفت کی

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے