اوتھل اوروندر، پولیس کی مشترکہ کاروائی موٹرسائیکلیں، موبائلزاورآلہ واردات میں استعمال ہونے والا سامان برآمد ملزم گرفتار

اوتھل(ڈیلی گرین گوادر)اوتھل اور وندر پولیس کی مشترکہ کاروائی دونوں تھانوں کی حدود میں دکیتی اور چوری کرنے والے گروہ کے ایک رکن کو جدید ٹیکنالوجی کی مدد سے ٹریس کرکے مختلف اشیاء جن میں موٹرسائیکلیں، موبائلز، بیڑی چارجز اور آلہ واردات میں استعمال ہونے والا سامان برآمد کرکے ملزم کو گرفتار کرلیا، جرائم پیشہ عناصر کسی رعایت کے مستحق نہیں ان کی بیخ کنی کرکے ضلع لسبیلہ کو امن کا گہوارہ بنائیں گے،اوتھل وندر پولیس۔تفصیلات کے مطابق منگل کی شام اوتھل تھانہ میں SDPO وندر،کنراج منور علی شیخ، SDPO اوتھل،بیلہ،لاکھڑا،لیاری محبوب علی گچکی،ایس ایچ او اوتھل محمد امین ساسولی،ایس ایچ او وندر عبدالحق موسیانی، سی آئی اے انچارج وندر محمدعالم انگاریہ نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا ہے کہ ملزم محمدحسن سمالانی ولد عبدالستار سمالانی سکنہ خضدار حال اوتھل جو کے اوتھل اور وندر تھانے کے حدود میں چوری اور ڈکیتی کی وارداتیوں میں ملوث تھا ان کو جدید ٹیکنالوجی کی مدد سے ٹریس کرکے اوتھل کے نواحی علاقے کنڈیارو سے گرفتار کرکے ملزم کے قبضے سے تین موٹرسائیکلیں،جن میں ایک موٹر سائیکل محکمہ لائیو اسٹاک لسبیلہ کی بھی شامل ہے، 16 عدد موبائلز، 3 عدد بیٹری چارجرز، 3 عدد موبائل چارجرز اور واردات میں استعمال ہونے والا سامان برآمد کرکے مقدمہ درج کرلیا اور مذید تفتیش شروع کردی ہے جس میں مزید گرفتاریاں اور اہم انکشافات متوقع ہیں۔ انہوں نے کہا کہ گروہ اوتھل اور وندر میں کمال مہارت سے چھتیں توڑ کر اور رسی کی مدد سے اندر کود کر وارداتیں کرتے تھے انہوں نے کہا ہے کہ جرائم پیشہ عناصر کسی رعایت کے مستحق نہیں ان کی بیخ کنی کرکے ضلع لسبیلہ کو امن کا گہوارہ بنائیں گے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے