پاکستان کے خلاف ہرسازش کو ناکام بنا دینگے، حاجی محمد خان اتمان خیل

لورالائی(ڈیلی گرین گوادر) بلوچستان عوامی پارٹی کے مرکزی رہنماء صوبائی وزیر صنعت و حرفت حاجی محمد خان طور اتمان خیل نے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کے خلاف ہر سازش کو ناکام بنا دینگے ملک میں جمہوری اور سیا سی طور پر اظہار رائے کا ہر کسی کو ائینی حق ضرور حاصل ہے لیکن فوج عدلیہ سمیت ملک کے اہم اداروں کے خلاف بات کی کسی کو اجازت نہیں ہونی چاہیے سڑکوں اور شہروں کو بند کرکے عوام کو تکلیف نہیں پہنچائی جانی چاہیئے ملک کے تمام مسائل کو پارلیمان کے اندر لاکر اسکے حل کی کوشش کرنی چایئے انہوں نے کہا کہ ملک کے تمام سیاسی قائدین کو ملک کے نازک ترین حالات کا بغور جائزہ لیکر متحد ہوکر اسکا حل تلاش کرنا چاہیے ملک کو سیاسی بحران میں دھکیلنے سے گریز کیا جائے ملک کو آج اتحاد کی ضرورت ہے پاکستان ہوگا تو ہم سیاست کرینگے ملکی مسائل پر آل پارٹیز کانفرنس طلب کی جائے تاکہ پوری قیادت ایک میز پر اکھٹی ہوسکے تاکہ ملک کو اس سیاسی دلدل سے نکالا جاسکے انہوں نے کہا کہ لورالائی ڈویژن اور صوبے میں امن وامان کی صورتحال کو خراب کرنے کی ہز کوشش کو ناکام بنا دیا جائیگا حکومت کی رٹ کو کمزور نہیں ہونے دینگے ہم سیاسی لوگ ہیں اس لیئے حکومت سیاسی زبان میں بات کر رہی ہے صوبے کو امن و ترقی دینے کی حکومت بھر پور اقدامات اٹھا رہی ہے ہم صوبے کی سرزمین سے ہر قسم کی دہشت گردی اور بد امنی کو ختم کرنے کیلئے پر عزم ہیں پولیس ایف سی اور لیویز مل کر عوام کے جان ومال کی حفاظت کررہی ہے ہمیں اپنی فورسز کی قربانیوں پر فخر ہے انہوں نے کہا کہ حکومت اپنی ائینی میعاد پورا کریگی ہم کہیں نہیں جارہے عوام کی ترقی کیلئے حکومتی اقدامات کے اثرات ظاہر ہونا شروع ہوگئے ہیں حکومت تعلیم صحت صاف پانی اور مواصلات کے شعبوں پر سب سے زیادہ فوکس کررہی ہے یہ بنیادی مسائل حل جائیں تو عوام خوشحال زندگی گذار سکیں گے انہوں نے کہا کہ وفاق اور بلوچستان ملک اور صوبے کے وسیع تر قومی مفاد میں ایک پیج پر ہیں وزیر اعظم شہباز شریف اٹھارہ سو ارب کے کسان پیکج کا خیر مقدم کرتا ہوں اس سے کسن کی تقدیر بدل جائیگی جب تک کسان خوشحال نہیں ہوگا ملک کی زرعی ترقی کا خواب پورا نہیں ہوسکتا انہوں نے کہا کہ عمران خان کا لانگ مارچ انکا جمہوری اور ائینی حق ہے پر امن احتجاج سے کسی کو نہیں روکھا جاسکتا لیکن احتجاج ائین ور قانون کے دائرے میں ہو انہوں نے کہا کہ ملک انتشار جلاو اور گھیراو کا ہر گز متحمل نہیں ہوسکتا ہمارا معاشی نظام اس وقت کمزور ہے تمام سیاسی قومی جماعتوں کو اس وقت بٹے احتیاط اور سنجیدگی کا عملی مظاہرہ دیکھانا ہوگا تمام سیاسی پارٹیاں ملک کے مستقبل کیلئے سوچھیں اور اپنی زاتی مفادات کو بالائے طاق رکھتے ہوئے متحد ہونا چاہیئے انہوں نے کہا کہ ملک میں بے روزگاری بد امنی اور دہشت گردی کے خاتمے کیلئے قوم متحد ہے لورالائی کے حلقے کیلئے چا ر سال میں اربوں روبے کے ترقیاتی منصوبے منظور کرائے جو کہ اس وقت تکمیل کے آخری مراحل میں ہیں لورالائی میں آئندہ بد امنی کی کسی کو اجازت نہیں دینگے ہمیں ملکر بد امنی کے خلاف اواز اٹھانی ہوگی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے