نئے آرمی چیف کی تعیناتی، وزیراعظم کی وزیر دفاع سمیت دیگر سے مشاورت

اسلام آباد(ڈیلی گرین گوادر)وزیراعظم شہبازشریف کی نئے آرمی چیف کے حوالے سے وزارت دفاع اور دیگر وفاقی وزراء سے مشاورت مکمل ہوگئی ہے۔پاک فوج کے نئے سربراہ اور چيئرمين جوائنٹ چيفس آف اسٹاف کميٹی کی تقرری کے حوالے سے وزیراعظم شہباز شريف کی زیر صدارت غیر رسمی مشاورت ہوئی، جس میں اہم وفاقی وزراء اور قريبی رفقاء نے شرکت کی۔ذرائع کے مطابق وزیراعظم سینیارٹی کے تحت آرمی چيف کی تقرری کے خواہشمند ہیں، جب کہ حکومتی اور دفاعی حکام اتفاق رائے کے ذریعے تمام فیصلوں پر متفق ہیں۔

ذرائع نے یہ بھی بتایا کہ اہم تقرریوں کے حوالے سے رات گئے بھی بیک ڈور رابطوں کے ذریعے بعض اہم ملاقاتیں کی گئیں۔دوسری جانب ذرائع کا ہنا ہے کہ وزارت دفاع نے نئے آرمی چیف کے حوالے سے سمری وزيراعظم ہاؤس کو بھجوا دی ہے، اور وزيراعظم نے وزارت دفاع کی سمری پر ہوم ورک مکمل کر ليا ہے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ نئے آرمی چیف کی تعیناتی کا عمل ايک دو روز ميں مکمل کر ليا جائے گا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے