میری سیاست کا محوراقلیتی برادری اورمسلم برادری کے مسائل کاحل ہے، مکھی شام لعل لاسی

اوتھل (ڈیلی گرین گوادر) بلوچستان اقلیتی کمیشن کے چیئرمین جمعیت علمائے اسلام کے اقلیتی رہنما رکن صوبائی اسمبلی مکھی شام لعل لاسی نے کہا ہے کہ میری سیاست کا محور اقلیتی برادری اور مسلم برادری کے مسائل کاحل ہے اور اسمبلی فلور میں ہمیشہ آپ کی مسائل اور حقوق کے لئے آواز بلند کرتا رہوں گا میں نے کبھی کسی بھی گروپ کو تفریق کے نظر سے نہیں دیکھا ہے۔مکھی شام لعل لاسی نے کہا کہ میں وزیر اعلیٰ بلوچستان میر عبدالقدوس بزنجو کا بے حد مشکور و ممنون ہوں جن کی کاوشوں سے بلوچستان اقلیتی کمیشن کا چیئرمین منتخب ہوا یہ سب وزیر اعلیٰ بلوچستان کا اقلیتی برادری سے پیار، محبت و شفقت کی اعلیٰ مثال ہے۔ لسبیلہ کی ہندو اور مسلم برادری اور دیگر لوگوں نے مجھے ہمیشہ پیار محبت دیا ہے جسے میں کبھی فراموش نہیں کرسکتا۔ سیاسی وابستگی سے ہٹ کر لسبیلہ کی تمام اقلیتی برادری مجھے عزیز اور قابل احترام ہے اقلیتی نوجوان میرا سرمایہ اور بازو ہیں انہوں نے کہا ہے کہ آج کی تقریب میں تمام مقررین نے پاک فوج کی وطن عزیز کے لئے خدمات اور قربانیوں کو سراہا ہے۔ پاک فوج کے جوانوں کی قربانیوں سے آج وطن عزیز میں امن وامان کی فضا قائم ہے جن کی قربانیوں کو ہم کبھی بھی فراموش نہیں کرینگے۔ بلوچستان اقلیتی کمیشن و بلوچستان اسمبلی کے رکن مکھی شام لال لاسی کا اقلتیی کمیشن کے چیئرمین منتخب ہونے کے اعزاز میں ان کے اعزاز میں اوتھل ہندو پنچائیت نے ایک شاندار تقریب منعقد کی جس میں ایم پی اے بلوچستان مکھی شام لال لاسی کا ایس ایم سی فارم کے مقام پر پھولوں کی پتیاں نچھاور کرکے اور سینکڑوں گاڑیوں و موٹر سائیکلوں میں ان کا شاندار اور پر تپاک استقبال کیاگیا ایس ایم سی فارم سے سینکڑوں گاڑیوں کے قافلے کے ہمراہ اوتھل پہنچے جہاں پر ہندو براری نے اپنی خوشی کا اظہار کرتے ہوئے ڈھول کی تھاپ پر ثقافتی رقص کیا منعقدہ تقریب میں ہندو پنچائیت کوئٹہ کے صدر راج کمار،صدر ہندو پنچائیت سونمیانی ڈاکٹر تولا رام لاسی، ہندو پنچائیت لیاری کے مکھی ونود کمار لاسی،ہندو پنچائیت بیلہ کے مکھی پریم چند، میر عالم مری،ڈاکٹر دھرم پال لاسی،ارجن داس,نارائن داس،جاوید بلوچ،ہندو ویلفیئر کے صدرمولچند لاسی نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے انہیں مبارکباد پیش کی اقلیتی برادری کی انہیں اجرکیں اور پھولوں کے ہار پہنائے۔ اس موقع پر سابق کونسلر رام لعل لاسی، پرکاش کمار لاسی،کھیمن داس، کاکن، ٹیکن داس،وریا مل، ڈاموں مل،کرشن لعل لاسی ودیگر کثیر تعداد میں اقلیتی و مسلم برادری کے لوگ شریک تھے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے