مارچ تک دھکیلنا عمران خان کو بند گلی تک لیجانا ہے، پارٹی کے اندر صفائی کریں، فیصل واؤڈا

اسلام آباد (ڈیلی گرین گوادر) سابق وفاقی وزیر فیصل واؤڈا نے کہا ہے کہ مارچ تک دھکیلنا عمران خان کو بند گلی تک لیجانا ہے، پارٹی کےاندر سے صفائی کریں۔

وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے پاکستان تحریک انصاف کے سابق رہنما نے کہا کہ وقت نے میری باتوں کو ثابت کیا، عمران خان میرے لیڈر اور استاد ہیں، جب بھی مجھے آواز دیں گے حاضر ہوؤں گا۔انہوں نے کہا کہ آج مجھے ایف آئی اے نے بلایا تھا، دس سوالات پر مبنی سوالنامہ دیا لیکن سوالنامہ شیئر نہیں کروں گا۔

فیصل واؤڈا نے کہا کہ ارشد شریف کو سازش کے تحت قتل کیا گیا، قتل کا پلان پاکستان میں بنایا گیا، فیکٹ فائنڈنگ کمیٹی بہترین کام کررہی ہے، امید ہے بڑے لوگوں تک ہاتھ پہنچ جائے جن پر ہاتھ نہیں ڈالا جاتا۔انہوں ںے کہا کہ ارشد شریف قتل کیس سنجیدہ مسئلہ ہے، اس میں سیاست کو نہ لائیں، ارشد شریف کے قتل میں ملوث لوگ شیطانی دماغ رکھتے ہیں۔

فیصل واؤڈا نے کہا کہ ارشد شریف پر گولی چلوانے والے تک کے گریبان تک بہت جلد پہنچیں گے، قتل بہت تکلیف دہ ہے، قتل سے متعلق کسی بھی قسم کا مذاق نہیں کرنا چاہیے۔پی ٹی آئی کے سابق رہنما فیصل واؤڈا نے پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ارشد شریف سے بہت اچھی دوست تھی، پاکستان سے جانے تک ان سے رابطے میں رہا، وقت نے میری باتوں کو ثابت کیا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے