حالیہ سیلاب سے صوبے کے بتیس اضلاع میں بڑے پیمانے پرمالی وجانی نقصانات ہوئے ہیں، میر جان محمد جمالی

کوئٹہ (ڈیلی گرین گوادر)قائمقام گورنر بلوچستان میر جان محمد جمالی نے کہا ہے کہ حالیہ سیلاب اور تباہ کن بارشوں سے صوبے کے چونتیس اضلاع میں سے بتیس اضلاع میں بڑے پیمانے پر مالی و جانی نقصانات ہوئے ہیں، ہزاروں گھروں کو نقصان پہنچا ہے. صوبہ کی زراعت اور لائیو سٹاک کے شعبوں وابستہ لوگوں کو مشکل ترین صورتحال سے دوچار ہیں. ہم شکرگزار ہیں یورپی یونین اور دیگر عالمی اداروں کے جنہوں نے زلزلہ ہو یا سیلاب مختلف مواقعوں پر ہماری بھرپور مدد کی ہیں. قائمقام گورنر بلوچستان نے کہا کہ امدادی کارروائیوں میں مدد فراہم کرنے کے ساتھ ساتھ تعمیر و بحالی کی سرگرمیوں میں عالمی اداروں کی معاونت سے نقصانات پر قابو پانے میں مدد ملے گی. ان خیالات کا انہوں نیپاکستان میں تعینات یورپی یونین کی سفیر (Dr. Rina Kionka) سے بات چیت کرتے ہوئے کیا جنہوں نے گورنر ہاؤس میں ان سے ملاقات کی. گورنر نے ان کا خیرمقدم کرتے ہوئے کہا کہ یورپی یونین بلوچستان میں مختلف شعبوں میں تعاون کرتی رہی ہے اور آئندہ بھی تعلیم, صحت, توانائی اور استعداد کار بڑھانے کے شعبے میں یورپی یونین کے تعاون کی توقع ہے. ایک سوال کے جواب میں قائمقام گورنر بلوچستان میر جان محمد جمالی نے کہا کہ سی پیک کے میگا پروجیکٹ سے پورے خطے میں معاشی جمود کا خاتمہ ہو سکے گا اور بلوچستان بالخصوص تمام معاشی اور تجارتی سرگرمیوں کا مرکز بنے گا. انہوں نے کہا کہ بلوچستان میں انٹرنیشنل سرمایہ کاروں کیلئے سرمایہ کاری کے منافع بخش مواقع دستیاب ہیں لہٰذا ضروری ہے کہ دستیاب مواقعوں سے استفادہ کیا جائے. قائمقام گورنر بلوچستان میر جان محمد جمالی نے کہا کہ صوبہ بلوچستان میں محرومی اور پسماندگی ختم کیلئے عوامی ضروریات سے ہم آہنگ پالیسیوں کو تشکیل دینے، بنیادی ڈھانچہ کو مستحکم کرنے اور اچھی طرز حکمرانی کے ثمرات عوام تک پہنچانے کیلئے دورس اقدامات اٹھانے کی اشد ضرورت ہے. اس موقع پر یورپی یونین کی سفیر نے یقین دلایا کہ آئندہ بھی ہماری جانب سے بلوچستان میں مختلف شعبوں میں تعاون جاری رہے گا جس پر قائمقام گورنر بلوچستان نے کہا کہ صحت اور تعلیم کے سیکٹر کے استحکام کے حوالے سے حکومتی اقدامات کے علاوہ یورپی یونین اور دیگر بین الاقوامی اداروں کے تعاون و رہنمائی مددگار ثابت ہوگا.

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے