بلوچستان کے ضلع پشین کو دو اضلاع میں تقسیم کر دیا گیا

کوئٹہ (ڈیلی گرین گوادر) بلوچستان کے ضلع پشین کو دو اضلاع میں تقسیم کر دیا گیا صوبے میں اضلاع کی تعداد 36ہوگئی۔ پیر کو گورنر بلوچستان کی منظوری کے بعد حکومت بلوچستان کے جاری کردہ ایک اعلامیے کے مطابق ضلع پشین کو 2 اضلاع میں تقسیم کرکے ضلع کاریزات برشور کے نام سے نیا ضلع قائم کردیاگیا، ضلع کاریزات برشور کا ہیڈکوارٹر خانوزئی ہوگا نیا ضلع تحصیل خانوزئی‘ تحصیل بوستان‘ تحصیل نانا صاحب اور سب تحصیل بر شور پر مشتمل ہوگاجبکہ ضلع پشین تحصیل حرمزئی اور تحصل پشین پر مشتمل ہوگا۔نئے ضلع کے قیام کے بعد بلوچستان میں اضلاع کی تعداد 36ہوگئی ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے