گوادر سی پیک منصوبہ ملک کی تعمیر و ترقی میں گیم چینجر کی حیثیت رکھتا ہے،چوہدری نعیم کریم

کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر) پاکستان مسلم لیگ(ن) کے مرکزی رہنما چوہدری نعیم کریم نے کہا ہے کہ گوادر سی پیک منصوبہ ملک کی تعمیر و ترقی میں گیم چینجر کی حیثیت رکھتا ہے سابق نا اہل حکومت نے سی پیک منصوبے پرتوجہ نہیں دی مسلم لیگ(ن) کی وفاقی حکومت نے اقتدار سنبھالنے کے بعد گوادر سی پیک کے منصوبوں پر کام کی رفتار کو تیز کیا ہے اورانشاء اللہ یہ منصوبے جلد مکمل ہونگے۔ یہ بات انہوں نے وفاقی وزیر احسن اقبال سے ملاقات کے بعد بات چیت کرتے ہوئے کہی۔چوہدری نعیم کریم نے اسلام آباد میں وفاقی وزیر احسن اقبال سے ملاقات کی ملاقات کے دوران بلوچستان میں وفاقی حکومت کے جاری ترقیاتی منصوبوں اور پارٹی کو فعال بنانے سمیت دیگر امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔چوہدری نعیم کریم نے کہا کہ مسلم لیگ(ن) نے جب وفاقی حکومت کا چارج سنبھالا تو ملک کی معیشت تباہ ہوچکی تھی اور گوادر سی پیک منصوبوں پر کام بند ہوچکا تھاوزیراعظم میاں محمد نواز شریف نے ملک کو دیوالیہ ہونے سے بچانے کیلئے سخت فیصلے کئے اور چینی حکومت سے مسلسل رابطے کرکے گوادر سی پیک منصوبوں پر کام کی رفتار تیز کرنے کیلئے اقدامات اٹھائے۔ انہوں نے کہا کہ وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار کے بیان کی تائید کرتا ہوں کہ پاکستان کو کبھی بھی ڈیفالٹ نہیں ہونے دیں انشااللہ کیونکہ پاکستان کی معیشت بہتری کی طرف جا رہی ہے اور ہم نے ہمیشہ قرضوں کی ادائیگی مقررہ وقت پر کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ وزیراعظم کی ذاتی دلچسپی کے باعث گوادرسی پیک منصوبوں پر دوبارہ تیزی سے کام شروع ہوچکا ہے اورانشاء اللہ یہ ترقیاتی منصوبے جلد پایہ تکمیل کو پہنچیں گے جس سے جہاں ایک طرف لوگوں کو روزگار کے مواقع میسرآئیں گے اور تودوسری جانب غیرملکی سرمایہ کاری میں اضافہ ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ گوادرسی پیک منصوبہ ملک اور خاص کر بلوچستان کی ترقی میں گیم چینجر کی حیثیت رکھتا ہے عمران نیازی نے ایک سوچے سمجھے منصوبے کے تحت گوادر سی پیک کے منصوبوں پر کام بند کرایا جس کا براہ راست نقصان ملک اور پاکستان کے عوام کو ہواہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے