کرم،سرحد پار سے فائرنگ، 2 ایف سی اہلکار اور دو بچے زخمی

کرم (ڈیلی گرین گوادر)خیبرپختونخوا کے ضلع کرم میں سرحد پار افغانستان سے فائرنگ کے نتیجے میں دو ایف سی اہلکار اور دو بچے زخمی ہوگئے۔ضلع کرم کے سرحدی علاقوں میں افغان باشندوں کی جانب سے پاکستانی علاقے میں سڑک کی تعمیر کے دوران جھڑپ ہوگئی۔عینی شاہدین کے مطابق افغان سرزمین سے شہری آبادی کو نشانہ بنایا گیا۔

عینی شاہدین کے مطابق خرلاچی کے پاکستانی حدود میں افغان باشندوں نے ہفتے کے روز سڑک کی تعمیر کی کوشش کی جس پر فائرنگ کا تبادلہ ہوا، جرگہ کی کوششوں سے فائر بندی ہوگئی تاہم اتوار کے روز دوبارہ افغان باشندوں نے سڑک کی تعمیر شروع کردی۔وفاقی وزیر برائے سمندر پار پاکستانی ساجد طوری نے جھڑپوں اور افغانستان کی جانب سے جارحیت پر شدید ردعمل کا اظہار کیا ہے اور کہا ہے کہ افغانستان کی جانب سے شہری آبادی پر گولہ باری قابل مذمت ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے