کراچی سے کویت کیلئے بُک کنٹینر سے 90 کلو گرام ہیروئن برآمد

اسلام آباد(ڈیلی گرین گوادر)کراچی سے کویت کے لیے بُک کیے گئے کنٹینر سے 90 کلو گرام سے زائد ہیروئن برآمد ہوئی ہے جب کہ دیگر کارروائیوں میں بھی اے این ایف کے عملے نے منشیات کی بڑی مقدار برآمد کی ہے۔ ترجمان اے این ایف کے مطابق کراچی انٹرنیشنل کنٹینر ٹرمینل پر کویت بھیجنے کیلئے بک کنٹینر سے 90 کلوسے زائد ہیروئین برآمد ہوئی۔

اسلام آباد موٹر وے ٹول پلازہ کے قریب لوڈر گاڑی سے 2 کلو 600 گرام ہیروئین، 2 کلو 400 گرام چرس اور 988 گرام آئس برآمد ہوئی، واقعے میں باجوڑ کے رہائشی 2 ملزمان کو گرفتار کرلیا گیا۔ دوسری جانب فیصل آباد ائیرپورٹ پراے این ایف اور اے ایس ایف نے مشترکہ کارروائی کرتے ہوئے دبئی کے مسافر کے لیپ ٹاپ سے 954 گرام چرس برآمد کی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے