ڈیرہ اللہ یار میں پولیس کانسٹیبل کواندھی گولی لگنے سے زخمی
ڈیرہ اللہ یار (ڈیلی گرین گوادر) ڈیرہ اللہ یار میں پولیس کانسٹیبل اندھی گولی لگنے سے زخمی ہوگیا ڈی ایس پی سرکل ڈیرہ اللہ یار کا گن مین شاہ زیب کھوسہ اتوار کی شب دیر سے ڈیوٹی آف کرکے گھر جا رہا تھا کہ کنرانی چوک پر نامعلوم سمت سے فائر کی گئی گولی لگنے سے زخمی ہوگیا اطلاع ملنے پر پولیس جائے وقوع پر پہنچ گئی اور زخمی اہلکار کو فوری طور پر ڈی ایچ کیو اسپتال ڈیرہ اللہ یار منتقل کر دیا گیا جہاں پر طبی امداد دی گئی ڈاکٹرز کے مطابق پولیس کانسٹیبل کو بازو پر گولی لگی ہے تاہم وہ خطرے سے باہر ہیں ڈیرہ اللہ یار پولیس نے واقعہ کی تفتیش شروع کر دی۔