پاکستان اورافغان حکام کا سرحد پر 30فٹ تک اسلحہ بردار اہلکار تعینات نہ کرنے اور روزانہ کی بنیادوں پر اہلکاروں کی فہرست کا تبادلہ کرنے پر اتفاق

کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر) پاکستان اور افغان حکام کے درمیان باب دوستی چمن کے مقا م پر کسی بھی ناخوشگوار صورتحال کے پیش نظر سرحد پر 30فٹ تک اسلحہ بردار اہلکار تعینات نہ کرنے اور روزانہ کی بنیادوں پر اہلکاروں کی فہرست کا تبادلہ کرنے پر اتفاق۔تفصیلات کے مطابق چمن میں پاک افغان سرحد پر 13نومبر کو ایک نامعلوم شخص نے فائر نگ کر کے ایک پاکستانی سیکورٹی اہلکار کو شہید جبکہ دو وکو زخمی کردیا گیاتھا جس سے کے بعد باب دوستی گزشتہ 7روز سے بند تھا۔ باخبر ذرائع نے بتایا ہے کہ اتوار کو پاکستانی اور افغان حکام کے درمیان سرحد پر کھولنے پر اتفاق کیا گیا ہے۔ذرائع کے مطابق پاکستانی اور افغان حکام نے طے کیا ہے کہ باب دوستی پر دونوں اطراف 30فٹ تک تعینات اہلکاروں کے پاس اسلحہ نہیں ہوگا جبکہ دونوں جانب سے بہتر ہم آہنگی کے لئے سرحد پر تعینات اہلکاروں کی فہرست کا روزانہ کی بنیادوں پر تبادلہ ہوگا ساتھ ہی کسی بھی غیر متعلقہ شخص کی موجودگی کو روکنے کے لئے دونوں جانب اہلکار اپنا چہرہ کھلا رکھیں گے۔حکام کے درمیان اتفاق کیا گیا ہے کہ افغانستان کے تذکرہ پر صرف صوبہ قندھار کے لوگ ہی پاکستا ن جاسکیں گے اور یہ ذمہ داری افغان سرحدی حکام کی ہوگی۔ذرائع کے مطابق اس بات پر بھی اتفاق کیا گیا ہے کہ پاکستانی اہلکاروں پر فائرنگ میں ملوث ملزم کو گرفتار کر کے اسے سزا دی جائیگی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے