وزیراعظم شہباز شریف سیلاب متاثرین کے زخموں پر مرہم رکھ رہے ہیں،سردار یعقوب خان ناصر
لورالائی (ڈیلی گرین گوادر)پاکستان مسلم لیگ (ن)کے سینئر مرکزی نائب صدر سابق وفاقی وزیر ریلوے سردار یعقوب خان ناصر نے کہا کہ وزیر اعظم شہباز شریف سیلاب متاثرین کے زخموں پر مرہم رکھ رہے رہے ہیں بلوچستا ن میں متاثرین کی مکمل بحالی تک وزیر اعظم کے عزم کو سلام پیش کرتا ہوں متاثرین کو مختلف بیماریوں سے محفوظ رکھنے کیلئے وفاقی وزارت صحت تین سو میڈیکل کیمپس لگانے جارہی ہے۔یہ بات انہوں نے صحا فیوں سے بات کر تے ہوئے کہی۔ انہوں نے کہا کہ این ڈی ایم اے اور پی ڈی ایم اے کے اشتراق عمل سے تمام متاثرہ اضلاع میں ریلیف اور بحالی کا کام جاری ہے لیکن اسمیں مزید تیزی لاء جائے بلوچستان کا انفراسیکٹر مکمل تباہ ہو چکا ہے پلز سڑکیں سیلاب میں بہہ جانے سے مواصلات کو شدید نقصان پہنچا ہے جس سے عوام کو مشکلات کا سامنا ہے بلوچستان دیگر ملک سے کٹ کر رہ گیا ہے انہوں نے کہا کہ ایران ترکی عرب امارات سعودی عرب چین سمیت اقوام متحدہ اور یوریپین ممالک نے متاثرین کی ہر سطح پر مدد اور ضروریاشیاء فراہم کیئے اب ہمیں اس امداد کو میرٹ اور برابری کے بنیاد پر تقسیم کو یقینی بنانا ہے اسمیں کرپشن اور کمیشن کی کوء گنجائش نہیں ہے اگر مزکورہ امداد شفاف طریقے سے متاثرین کو فراہم کیا جائے تو ہر متاثرہ خاندان کی بڑی مدد ممکن ہو سکتی ہیانہوں نے کہا کہ عمران خان اب بھی سیاست اور کرسی کیلئے بھاگ دوڑ کر رہے ہیں یہ وقت سیاست کا نہیں انسانیت کو بچانے کا ہے ملک کے تین کروڑ افراد سیلاب سے بیگھر ہوگئے اور نان شبینہ کیلئے ترس رہے ہیں ہمیں سیاسی اختلاف کو ایک طرف رکھتے ہوئے متاثرین کی مدد کرنی ہے انہوں نے کہا کہ ملک میں مہنگاء بھی پی ٹی آء دور کی پیدا کردہ ہے جس سے نکلنے کیلئے حکومت اقدامات کر رہی ہے مہنگاء واقعی ایک حقیقت ہے جس نے عوام کو پریشان کر رکھا ہے انہوں نے کہا کہ لورالاء ڈویڑن میں اپنی مدد آپ کے تحت متاثرین کی امداد جاری ہے صو باء اور وفاقی حکومت متاثرہ اضلاع کے زمینداروں تاجرز اورعوام کے تمام زرعی بجلی گیس سمیت تمام ٹیکسیز اور واجبات کی معافی کا اعلان کرے بلوچستان کے زمینداروں کا 30 ارب کا زرعی نقصان ہوا جسکی تلافی نہایت ضروری ہے اس حوالے سے وزیر اعلی اور وزیر اعظم سے بات کر کے اپنا کردار ادا کرونگا۔انہوں نے کہا کہ عمران خان ملک کو سیاسی کشمکش انتشار اور سیاسی بحران پیدا کر نے سے بازآجا ہیئں لانگ مارچ سے ماضی میں بھی کوء حکومت نہیں گری وہ آرمی چیف کی تعیناتی تک اپنا زور اور تحریک چلا ئیں گے اسکے بعد اسکی تحریک کمزور پڑ جائیگی۔ انہو ں نے کہا کہ 26 نومبر کو روالپنڈی کا سیاسی شو بھی پرامن طور پر ختم ہو جا ئے گا حکومت اگلے سال کسی بھی وقت الیکشن کا اعلان کر سکتی ہے اس حوالے سے الیکشن کمیشن نے تیاری شروع کر دی ہے ہم عوام کے پاس جانے سے گھبرانے والے نہیں میاں نواز شریف کو الیکشن سے قبل پاکستان آنے میں اب کوء قانونی پیچدگی کا سامنا نہیں کرنا پڑیگا وہ الیکشن مہم میں بھر پور حصہ لینگے اور اگلے ٹرم کیلئے ہماری حکومت واضح مینڈیٹ کے ساتھ ایک بار پھر حکومت بنائیگی۔