قطر میں فیفا ورلڈکپ 2022 کی افتتاحی تقریب کا آغاز

قطر (ڈیلی گرین گوادر)قطر میں فیفا ورلڈکپ 2022 کی افتتاحی تقریب کا آغاز ہوگیا ہے۔قطرکے شہر الخور کے البیت اسٹیڈیم میں فیفا ورلڈکپ 2022 کی افتتاحی تقریب جاری ہے۔افتتاحی تقریب میں عربی ثقافت کے رنگ پیش کیے جا رہے ہیں۔افتتاحی تقریب میں معروف بالی وڈ اداکار مورگن فری مین نے امید، اتحاد اور برداشت کا پیغام دیا۔

تقریب میں رقص اور موسیقی کا بھی اہتمام کیا گیا ہے، اسٹیڈیم میں شائقین کی بڑی تعداد موجود ہے۔سعودی ولی عہد محمد بن سلمان بھی فیفا ورلڈکپ کی افتتاحی تقریب میں شریک ہیں۔خیال رہے کہ آج افتتاحی میچ میزبان قطر اور ایکواڈور کے درمیان ہوگا جو کہ پاکستانی وقت کے مطابق 9 بجے شروع ہوگا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے